8 فروری، 2024، 2:23 PM

سعودی سفیر نے ایرانی وزرخارجہ کو بادشاہ کا پیغام پہنچایا

سعودی سفیر نے ایرانی وزرخارجہ کو بادشاہ کا پیغام پہنچایا

سعودی عرب کے سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ وزیر خارجہ سے ملاقات میں اس ملک کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کے صدر کو پیغام پہنچایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے گزشتہ روز سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نے غزہ کی صورت حال کے حوالے سے ایرانی صدر حجت الاسلام رئیسی کے پیغام کے جواب میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد بن سلام کے خصوصی پیغام کے ساتھ ساتھ ایران کے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام کو ایرانی وزیر خارجہ کے حوالے کیا۔

اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں متوازن طریقے سے آگے بڑھیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعاون میں اضافے کو دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں قرار دیا۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں سعودی عرب کا نقطہ نظر اسٹریٹجک ہے تکنیکی نہیں، مزید کہا کہ سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عمرہ پروازوں کے معاملے کی پیروی کر رہا ہوں اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ان پروازوں کا تکنیکی مسئلہ حل ہو جائے گا۔

News ID 1921756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha